غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں عزبہ عبد ربہ اور بیت حانون میں ایک بار پھر ہولناک قتل عام کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ تازہ قتل عام صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے تسلسل اور حشیانہ جنگی جرائم جاری رکھنے پر اصرار کی عکاسی کرتا ہے۔
حماس نے منگل کے روز ایک بیان میں تصدیق کی کہ فاشسٹ قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے عزبہ عبد ربہ پر مجرمانہ بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں الکحلوت خاندان کا گھر تباہ ہو گیا اور اس کے مکینوں کے سروں پران کا مکان گرنے سے بیس افراد شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ بیت حانون میں تازہ بمباری اور قتل عام میں مزید پانچ افراد شہید ہوئے۔ دونوں مقامات پر شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حماس نے کہا کہ گذشتہ دنوں اور گھنٹوں کے دوران دہشت گرد قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں کے خلاف ہولناک قتل عام کیا ہے۔ علاقے کا مکمل محاصرہ کیے جانے کی وجہ سے قتل عام کے مقام تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی۔امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی رسائی پر پابندی کی وجہ سے ان وہاں پر شہید ہونےوالے شہریوں اور زخمیوں کو اٹھانےمئں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فاشسٹ قابض فوج اور اس کےسیاسی اور فوجی لیڈروں اور اس کی دہشت گرد فوج کے جرائم اور ہمارے لوگوں اور خطے کے لوگوں کے خلاف اس کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین یا انسانی اصولوں اور فیصلوں کو نظرانداز کرکے جاری رکھی ہوئی ہیں۔