پنج شنبه 23/ژانویه/2025

مقبوضہ بیت المقدس: یہودی آباد کاروں نے ایک مکان پر قبضہ کرلیا

بدھ 11-دسمبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے بطن الھویٗ محلے میں ایک مکان پر قبضہ کر لیا۔

سلوان قصبے میں بطن الھویٰ محلے کمیٹی کے سربراہ زہیر الرجبی نے وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کو بتایا کہ آباد کاروں نے غیث خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر میں گھس کر اس پر قبضہ کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ستمبر میں قابض ریاست کی ایک عدالت نے "اس زمین کی ملکیت جس پر عمارت تعمیر کی گئی تھی” کے بہانے کالونیوں کے حق میں سلوان میں غیث خاندان کو ان کی جائیداد سے بے دخل کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

سنہ 2015ء سے یہ خاندان اپنے گھر کی حفاظت کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جس میں وہ 1979 سے رہ رہے ہیں۔ یہ دو منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں 10 لوگ رہتے ہیں۔

بدھ قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں بطن الحوا محلے میں غیث خاندان کی املاک پر دھاوا بول دیا اور دھمکی دی کہ اسے 5 دن کے اندر یعنی اس مہینے کی 10 تاریخ کو مستقل طور پر بے دخل کر دیا جائے گا۔ .

مختصر لنک:

کاپی