چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ پر جارحیت کےآغاز سے اب تک القدس میں 82 فلسطینی شہید، 2000 پابند سلاسل

پیر 9-دسمبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعات فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس گورنری کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 ماہ قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک القدس گورنری میں 82 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اس سال 7 دسمبر کے درمیان 282 فلسطینی قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گرفتاری کے تقریباً دو ہزار کیسز اور گھروں میں نظربندی کے تقریباً 111 واقعات درج کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی عرصے کے دوران 64,869 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاووں میں حصہ لیا اور القدس شہر سے 124 ملک بدری کے فیصلے جاری کیے گئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسی عرصے کے دوران گورنری میں انہدامی کی کارروائیوں کی  تعداد 402 تک پہنچ گئی۔ سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے قابض اسرائیلی فوج نے القدس شہر پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں اس کے مکینوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے علاوہ القدس کے قصبوں اور محلوں پر اپنے چھاپوں میں اضافہ شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی