یکشنبه 26/ژانویه/2025

القسام نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں سے بھرا ٹرک بم سے اڑا دیا، افسر سمیت کئی ہلاک

اتوار 8-دسمبر-2024

رفح – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین بریگیڈز نے  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے مجاھدین نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پرایک فوجی ٹرک کو شواز ڈیوائس کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر سمیت متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

القسام بریگیڈزنے اتوار کو ایک فوجی بیان میں اشارہ کیا کہ دشمن نے آپریشن کے بعد ایک افسر کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا۔

مغربی کنارے میں قابض آباد کاری کونسل نے ہفتے کی شام اعلان کیا کہ قابض فوج کا ایک افسر غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ زمینی لڑائی کے دوران مارا گیا۔

متح بنیامین کونسل نے کہا کہ اسرائیلی چینل سات کے مطابق سارجنٹ ابراہیم بن پنہاس قابض افواج کی بکتر بند فوج میں ایک افسر تھا جو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کی لڑائیوں میں مارا گیا۔ قابض فوج کے ریڈیو نے ایک نامعلوم فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ آرمرڈ کور میں لیفٹیننٹ کے عہدے کا ایک افسر غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران مارا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی