پنج شنبه 01/می/2025

شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں سول ڈیفنس کا  ایک کارکن شہید

اتوار 8-دسمبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے افسر رائد یوسف سالم "ابو البید” کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اور شہریوں کے ایک گروپ کو شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے داخلی دروازے پر اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا۔

سول ڈیفنس نے کہا کہ سالم کی شہادت شمالی غزہ کی پٹی سے نقل مکانی سے انکار ، بیماروں اور زخمیوں کی خدمت میں ایمبولینس افسران اور طبی عملے کی مدد کے لیے کمال عدوان ہسپتال میں رہنے کے اصرار کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سالم کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک سول ڈیفنس کے شہداء کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی