شنبه 25/ژانویه/2025

اسرائیلی فوج کا سلواد میں ہسپتال پر دھاوا، طبی عملے پر تشدد، زخمی اغواء

اتوار 8-دسمبر-2024

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبے سلواد میں ایک طبی مرکز پر دھاوا بول دیا اور وہاں زیر علاج ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔

پریس ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے قصبے کے میڈیکل سینٹر پر دھاوا بول کر بیس سال کے نوجوان موسیٰ فراج کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے زخمی شہری کا آکسیجن اتار دیا اور اس کو گھیسٹ کر ساتھ لے گئے۔اس موقع پر قابض فوج نے طبی عملے پر بھی مار پیٹ کی۔

ہسپتال پر چھاپے کےدوران قصبے میں تصادم شروع ہو گیا۔اس دوران قابض فوجیوں نے شہریوں پر سٹن گرنیڈ سے گولیاں چلائیں اور زہریلی گیس پھینکی جس سے متعدد شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

گذشتہ بدھ کو قابض اسرائیلی فوج کی "مستعربون” یونٹ نے ایک زخمی شخص کو نابلس شہر کے عرب سپیشلائزڈ ہسپتال کے اندر سے اغوا کر لیا تھا۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی شہروں پر ہر حملے میں اسپتالوں اور طبی عملے کو گھیرے میں لے لیا۔ طبی ٹیموں کے کام میں رکاوٹیں ڈالی ہیں اور انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکا ہے۔

جنوری 2024 کے آخر میں ایک اسرائیلی اسپیشل فورس  نے جنین کے ابن سینا ہسپتال میں گھس کر تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ وہ تینوں اس وقت زخمی ہونےکے بعد ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت نےبتایا ہےکہ سات اکتوبر 2023ء سے مغربی کنارے میں صحت سمیت صحت کی سہولیات اور کارکنوں پر 600 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی