غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 17 معصوم شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ نصیرات کیمپ میں القسام قبرستان کے قریب النادی خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
قبل ازیں العودہ ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ 6 شہداء کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔ ان میں ایک مرد، 3 بچے، 2 خواتین اور جسم کے کچھ اعضاء شامل ہیں۔ 30 سے شہری زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
اسرائیل نے مسلسل 427 دنوں سے غزہ کی پٹی پر اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، جنگی جرائم اور ہولناک قتل عام اور شمالی پٹی کے مکینوں کو بے گھر کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔