چهارشنبه 22/ژانویه/2025

طوباس: قابض فوج کا گاڑی پر ڈرون سے بمباری، دوفلسطینی شہید، ایک زخمی

بدھ 4-دسمبر-2024

طوباس – مرکز اطلاعات فلسطین

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کے شمالی شہر طوباس میں منگل کی سہ پہر قابض اسرائیلی حملے میں دو شہری شہید اور ایک تیسرا زخمی ہوگیا۔

وزارت صحت نے کہا کہ عقبہ قصبے کے قریب ایک کار پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی اور شہداء  کے جسد خاکی طوباس کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قابض فوج نے عقبہ قصبے کے قریب فضائی حملے کے مقام پر تعینات کیا اور جگہ پر اضافی کمک بھیجی۔

مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوجیوں کے درمیان اس مقام کے قریب مسلح جھڑپیں ہوئیں جہاں قابض فوج نے ضلع طوبس کے قصبے عقبہ میں گاڑی کو بم سے اڑایا۔

مختصر لنک:

کاپی