جمعه 17/ژانویه/2025

لوٹ مار کے بعد کرم ابو سالم کراسنگ سے امداد کی وصولی روک دی ہے:انروا

پیر 2-دسمبر-2024

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے لیے انسانی امداد کی مرکزی گذرگاہ کارم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز ایک مسلح گروپ نے کراسنگ پر پہنچنے والی امداد پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد انروا نے امداد کے حصول کی کوششیں روک دی ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ امدادی کارکنوں اور سامان کی حفاظت کی ذمہ داری قابض طاقت کے طور پرقابض اسرائیلی فوج پر عائد ہوتی ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کمشنر نے تصدیق کی کہ کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل کو روکنے کا فیصلہ جسے انہوں نے مشکل قرار دیا ہے، ایسے وقت میں آیا ہے جب ٖغزہ میں بھوک تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

غزہ کی پٹی میں چوروں اور ڈاکوؤں کی جانب سے امدادی ٹرکوں کو چھیننے کے بڑے پیمانے پر واقعات رونما ہوئے، جس کی وجہ قابض فوج ان گروہوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فلسطینی پولیس اہلکاروں کو امداد فراہم کرنے سے روکنے کے لیے پولیس پر گولیاں چلاتی ہے۔

انروا نے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں فلسطینی اب خصوصی طور پر انسانی امداد پر انحصار کر رہے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کو پورا کرنے کی صلاحیت کو مسلسل کمزور کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی