رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین
فلسطینی محکمہ امور اسیران اور اسیران کلب آج اتوار کو غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کی شہادت کا اعلان کیا۔شہید ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ محمد عبدالرحمٰن ہویشل ادریس اور 31 سالہ معز خالد محمد ریان کے نام سے کی گئی ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران، کلب برائے اسیران اور ضمیر فاؤنڈیشن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہیں سول افیئرز اتھارٹی کے ذریعے قیدی ادریس کی شہادت کی اطلاع ملی تھی۔ اسے 11/29/2024 کوعوفر جیل میں شہید کیا گیا۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ قیدی محمد ادریس کو اس کے اہل خانہ کے مطابق 25 اگست 2024ء کو لاپتہ ہونے سے قبل کسی قسم کی صحت کے مسائل کا سامنا نہیں تھا جب کہ زیر حراست ریان 21 اکتوبر 2024ء کو گرفتاری سے قبل مکمل طور پر فالج کا شکار ہو گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل گذشتہ نومبر میں 42 سالہ منیر عبداللہ محمود الفقعاوی اور ان کے بیٹے 18 سالہ یاسین منیر کی شہادت کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد اسرائیلی زندانوں میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔