دوشنبه 20/ژانویه/2025

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 7,160 فلسطینی خاندانوں کا قتل عام

بدھ 27-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023ء کو پٹی پر نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک 7,160 فلسطینی خاندانوں کا قتل عام کیا ہے۔

وزارت صحت نے منگل کو اپنے پلیٹ فارمز پرشائع ہونے والے اعداد و شمار میں وضاحت کی ہے کہ  اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غزہ میں 14 ماہ کے دوران 1,410 خاندانوں کی نسل ختم کردی۔ ان خاندانوں کے 5,444 فلسطینی شہری شہید  ہوئے۔ 3,463 خاندانوں میں سے ہر ایک میں سے صرف ایک شخص زندہ بچا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ  2,287 خاندانوں کو براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جن میں سے ایک ان کے خاندانوں کا صرف ایک شہری زندہ بچا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد  44,249 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 104,746 افراد مختلف زخمی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی