چهارشنبه 30/آوریل/2025

تل ابیب پر میزائل حملے کے بعد لاکھوں یہودی آباد بھاگ کھڑے ہوئے

اتوار 24-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

لبنان سے نام نہاد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پرمیزائل حملے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں یہودی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اعلان کیا کہ اتوار کے لبنان سے میزائل داغے جانے کے بعد وسطی اسرائیل (مقبوضہ فلسطین) میں سائرن بجنے کے بعد لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں کی بھاگ نکلے۔

ریڈیو نے لبنان سے شیرون کے علاقے کی طرف داغے گئے  پانچ میزائلوں کی نگرانی کی اطلاع دی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 4 کو روک لیا گیا اور پانچواں ایک کھلے علاقے میں گرا۔

اسرائیلی چینل 13 نے لبنان سے داغے گئے میزائلوں کی نگرانی کے بعد وسطی اسرائیل میں دھماکوں کی آواز کی تصدیق کی۔

الجلیل اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نے لبنان سے مغربی اور بالائی الجلیل کی طرف چھوڑے گئے دو ڈرونز کو روکنے کا اعلان کیا۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کی جانب سے اطلاع کے بعد کہ ایڈمیٹ اور عرب الارمشے میں سائرن فعال ہو گئے ہیں۔

لبنان کے خلاف جارحیت کے پیش نظر قابض فوج نے ملک کے جنوب میں واقع دیہات زوطر الشرقیہ، زوطر الغربیہ، ارنون، یحمر اور القصیبہ کے مکینوں کو خبردار کیا کہ وہ بمباری سے بچنے کے لیے علاقہ خالی کردیں۔

مختصر لنک:

کاپی