بیروت ۔ مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں تباہ کن فضائی حملے کیے ہیں جن میں کم از کم بارہ افراد شہید گئے۔
لبنان کی وزارت صحت نے وضاحت کی کہ بعلبک اور میں دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قصبوں شمسطار اور بُدائی پر حملوں میں چار بچوں سمیت 13 دیگر افراد شہید ہوئے۔
بیروت میں ایک لبنانی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ چار میزائل جن میں مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے والے میزائل شامل ہیں سے ایک آٹھ منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک نئے اسرائیلی حملے نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام اور عین قنا کو نشانہ بنایا۔
کل ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب دھماکوں نے بیروت کو ہلا کر رکھ دیا۔
ضھرصوان کے مقام پر اسرائیلی فوج کی گنجان آباد علاقےمیں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی۔ اس حملےمیں سات افراد کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکالی گئی ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان پر اسرائیلی جارحیت میں 15 فلسطینی شہید اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔