چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض اسرائیلی فوج کا جبالیہ  میں اپنے29 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

ہفتہ 23-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں تسپر بٹالین کے فرسٹ سارجنٹ کے عہدے کے ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جب کہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے جبالیہ میں حالیہ جارحیت کے آغاز سے اب تک 29 فوجی مارے گئے ہیں۔

قابض فوج کے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گیواتی بریگیڈ کی Tspar بٹالین سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ سپاہی رون ایپسٹین گذشتہ روز کو جبالیہ میں بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں مارا گیا۔

 عبرابی اخبار یدیعوت احرونوت نے تصدیق کی کہ فوجی سنسر شپ نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں اب تک 29 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ 162 ویں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 3 بریگیڈز جبالیہ میں 48 دنوں سے لڑ رہے ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا تھا کہ اس کے  مجاھدین نے 15 فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کے ایک گروپ پر حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔

القسام نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ اس کے جنگجو 15 فوجیوں کی فٹ فورس کے ساتھ تصادم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیہ اسکوائر کے علاقے میں صفر کے فاصلے سے انہیں ختم کر دیا۔

اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ اس کے مزاحمت کاروں نے جبالیہ کیمپ کے وسط میں جبالیہ سروسز کلب کے آس پاس میں قابض اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔ .

مختصر لنک:

کاپی