بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین
قابض اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر جمعرات کی صبح سویرے تین فضائی حملے کیے، جب کہ جنوبی لبنان میں ایک سے زیادہ محوروں پر حزب اللہ اور قابض فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔
لبنانی ذرائع نے کہا ہے قابض فوج کے طیاروں نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں حارہ حریک میں 3 عمارتوں کو خبردار کرنے کے فوراً بعد نشانہ بنایا۔
اسرائیلی جنگجی طیاروں نے نے جنوبی لبنان کے ضلع صور کے قصبوں پر بھی فضائی حملے کیے اور جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے قصبے کفردونین میں طبی عملے کے ایک اجتماعی مقام کو نشانہ بنایا۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ "جنوبی لبنان کے کئی قصبوں پر اسرائیلی حملوں کے ابتدائی واقعات میں طبی عملے کے تین کارکنوں سمیت 10 افراد شہید اور 68 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں واقع ضلع صور کے متعدد قصبوں پر اسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ 65 زخمی ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کل رات ایک پریس بیان میں بتایا کہ ضلع صور پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 9 شہری شہید اور 65 دیگر زخمی ہو گئے۔
اسی تناظر میں لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ علما الشعب قصبے کے مضافات سے جنوبی لبنان کے قصبوں شمع اور بیاضہ کی طرف اسرائیلی دراندازی کی کوشش کے دوران پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "جنوبی لبنان کے علاقے ناقورہ میں وادی حمول اور البونہ کے علاقوں کو توپ خانے اور فاسفورس بموں کی بمباری سے نشانہ بنایا گیا۔
ایجنسی نے بتایا کہ "مشین گنوں اور راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کی آوازیں شمع، مجدل زون اور البیضہ کے علاقوں میں جھڑپیں سنائی دے رہی ہیں۔
لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 3,558 شہری شہید اور 15,123 زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ تقریبا 14 لاکھ شہری بے گھر ہوچکےہیں۔