جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
جنین کے گورنر کمال ابو الرب نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں واقع کفر دان قصبے میں دو نوجوانوں کی شہادت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گذشتہ روز شہر میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
ابو الرب نے کہا کہ جنین شہر پر جاری جارحیت کے دوران قابض اسرائیلی جارحیت کے بعد صہیونی فوج نے شہداء کے جسد خاکی تحویل میں لے لیے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابو الرب نے کہا کہ”قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں دو نوجوانوں کی شہادت کی اطلاع دی گئی ہے جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ قابض فوج نے ان کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔
قابض اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون نے "وادی حسن” کے علاقے میں ایک گاڑی پر بمباری کی۔ یہ جگہ جنین کے مغرب میں کفر دان اور الیمون قصبوں کے درمیان واقع ہے۔ اس بمباری کے نتیجے میں القسام بریگیڈز کا ایک رکن محمد فرحات شہید ہوگیا۔ القسام کی اپنی طرف سے جاری کردہ ایک فوجی بیان میں کہا کہ خدا کی قربت کی فتح پر فخر اور اعتماد کے اعلیٰ ترین نشانات کے ساتھ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے ایک اور رکن مجاہد قصی محمد یاسر فرحات کی شہادت کا نذرانہ پیش کیا ہے۔