چهارشنبه 30/آوریل/2025

لبنان پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت  جاری، شہداء کی تعداد 3558 ہوگئی

جمعرات 21-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے  کہ لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ  جارحیت کے شہداء کی تعداد 3558 ہوگئی ہے جب کہ 15123 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی خصوصی ایلچی آموس ہوچسٹین نے لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے”۔

یہ بیان بیروت میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کے ساتھ ہاچسٹین کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ امریکی ایلچی نے کہا کہ انہوں نے "لبنانی حکام کے ساتھ طے شدہ معاملات پر بات چیت کی”۔

امریکی ایلچی نے اعلان کیا کہ وہ "مزید پیش رفت کے بعد جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بات چیت مکمل کرنے کی کوشش میں اسرائیل جائیں گے۔”

امریکی خصوصی ایلچی منگل کی صبح بیروت پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں  کے حوالے سے امریکی تجاویز کے مسودے  پر لبنان نے مثبت جواب دیا ہے۔

 دوسری طرف لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ "گذشتہ چند دنوں میں قابض اسرائیلی فوج نے بیروت کے قلب حملہ کیا تو اس کا جواب تل ابیب کے قلب میں ملے گا‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی