چهارشنبه 30/آوریل/2025

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری میں دو صحافی شہید ہو گئے

جمعرات 21-نومبر-2024

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

وسطی غزہ شہر میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی صحافی شہید ہو گئے۔

مقامی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے صحافیوں محمود الخطیب اور عبدالرحیم الطھراوی پر اس وقت بمباری کی جب وہ الرمل کے محلے میں الثورہ اسٹریٹ سے گزر رہے تھے، جس کے نتیجے میں وہ فوری طور پر شہید ہوگئے۔

ان دونوں صحافیوں کی شہادت کے ساتھ صحافی شہداء کی تعداد 192 ہو گئی ہے جب کہ 396 دیگر صحافی زخمی ہونے کے علاوہ قابض فوج نے 40 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی