دوشنبه 20/ژانویه/2025

جنین میں قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

بدھ 20-نومبر-2024

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین

منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ "قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو نوجوانوں کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہید ہونے والوں کی شناخت رامی الھزوزی اور فراس الجاسر کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مغربی کنارے اور القدس کے مقبوضہ علاقوں میں قابض فوج اور آباد کاروں کی مسلسل دراندازی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔قابض صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ سیکڑوں کو شہید اور زخمی کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی