غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف چھ اجتماعی قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 47 فلسطینی شہید اور 139 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں کہا کہ متعدد زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جاری جارحیت میں 43,846 فلسطینی شہید اور 103,740 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی کہ وہ دیے گئےلنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے شہداء اور زخمیوں کا ڈیٹا ڈیٹا مکمل کریں۔