غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ اس کا ایک فوجی شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔
قابض فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریزرو سارجنٹ ایڈن کینان کویر بریگیڈ میں شامل تھا۔ وہ شمالی غزہ کی پٹی میں ایک لڑائی میں مارا گیا۔
سرکاری اسرائیلی بیان کے مطابق رواں ماہ نومبر کے آغاز سے اسرائیلی فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔