غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین
اتوار کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیہ پراجیکٹ کے رہائشی چوک پر ہولناک بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
شمالی غزہ سے صحافی انس الشریف نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے ایک ہولناک قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں 70 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے غباین، تلوی، عیادہ اور عبدالعاطی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے گھروں پر بمباری کی۔
ایک دوسرے صحافی اسلام بدرنے کہا کہ بیت لاہیہ پراجیکٹ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے ذریعے تباہی پھیلانے والے بم گرائے گئے جس کے نتیجے میں پچاس شہری شہید اور دسیوں ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے رات گئے بیت لاہیہ پراجیکٹ میں عبدالعطی خاندان کے پانچ منزلہ مکان پر بمباری کی۔ التولی خاندان کے گھر میں سیکڑوں بے گھر افراد موجود تھے۔ اس قتل عان میں پچاس شہری شہید ہوگئے۔
فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنے والے بین الاقوامی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین صلاح عبدالعاطی نے کہا ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے بیت لاہیہ پراجیکٹ میں ان کے خاندان کے گھر پر بمباری کی اور اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا۔
دسیوں افراد مکانوں کے ملبے کے نیچے دب گئے ہیں جنہیں نکالنے کا کوئی انتظام نہیں ہوسکا ہے۔