یکشنبه 17/نوامبر/2024

القسام نے جبالیہ میں قابض فوج کی سات گاڑیوں اور ٹینکوں کی تباہی کے مناظرجاری کردیے

اتوار 17-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے قابض فوج کے ساتھ لڑائی کے مناظر نشر کیے جس میں اس کے ارکان کو شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرتے دکھایا گیا ہے۔

کلپ کا آغاز القسام کے ایک مجاھد کے حملے کے ساتھ ہوا جس میں اس کا کہنا ہےکہ میں نے زخمی ہونے  کے باوجود میں اپنا بم لے کر دشمن کی طرف  گیا اور دشمن کے ٹینک کو نشانہ بنایا‘‘۔

مجاھد جس نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا نے کہا کہ "ہم وہی کہیں گے جیسا کہ ہمارے شیخ نے کہا۔ میری گردن چھری پر رکھ کر میری پسلیاں جلا دو۔ تم ایک گھنٹے تک میری سوچ کا محاصرہ نہیں کر سکو گے۔ میرا ایمان مجھ سے نہیں چھین سکو گے۔ کیونکہ روشنی میرے دل میں ہے اور میرا دل میرے ہاتھ میں ہے۔ میرا رب میرے دل میں ہے اور وہ میرا مدد گار ہے‘‘۔

اس کے بعد مناظر میں اسے کیمپ میں الاجرمہ اسٹریٹ پر مرکاوا ٹینک کو دیکھا گیا اور اسے تیزی سے پیچھے ہٹنے اور دھماکہ کرنے سے پہلے صفر کے فاصلے سے اس پر ایک گوریلا ایکشن بم رکھتے ہوئے دکھایا گیا۔

ان مناظر میں ایک D9 بلڈوزر کو اسی جگہ پر نشانہ بنانا بھی شامل ہے جس میں ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔

ان مناظر میں دو الگ واقعات میں بلڈوزروں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک السیکا اسٹریٹ پر الیاسین شیل سے تباہ ہوا اور دوسرے کو رات کے وقت کیمپ میں واقع شادیہ ابو غزالیہ سکول کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا۔

کلپ کے مناظر میں سے ایک منظر ہے جہاں الاجرمہ اسٹریٹ پر ایک فوجی ٹروپ کیریئرکو الیاسین شیل سے نشانہ بنایا گیا تھا، جہاں اس منظر میں ایک بڑا دھماکہ اور حملے کی جگہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا تھا۔

اس کلپ میں دو مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کےواقعات شامل ہیں۔ ایک ٹینک کو الصفاوی جنکشن کے مشرق میں اور دوسرا الفاخورہ سکول کے قریب تباہ کیا گیا۔

کلپ میں بیان کیے گئے الفاظ کے مطابق مناظر کا اختتام ایک MAG مشین گن کو دکھا کر ہوا جسے ایک ٹینک کو نشانہ بنانے کے بعد مال غنیمت کے طور پر دشمن سے چھینا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی