بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین
لبنانی حزب اللہ نے اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادرانہ اور باوقار مزاحمت کی حمایت میں، اور لبنان اور اس کے دفاع میں قابض افواج کے فوجی مراکز اور گاڑیوں پر مناسب ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں۔
اسلامی جہاد کے عسکری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روزدوپہر کو اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے شامہ شہر کے مشرقی مضافات میں مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹینک جل گیا اور اس کا عملہ ہلاک و زخمی ہوا۔ ۔
ہفتے کی شام کو اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے دوسری بارمقبوضہ فلسطین میں قائم صہیونی فوج کی ریمم چھاؤنی، کریات شونا بستی، ساسہ بستی اور مارکابہ قصبے کے مشرقی مضافات میں قابض فوج کے اجتماعات کو نشانہ بنایا۔ اس کےعلاوہ المنارا بستی میں مارون الراس قصبے کے مشرق میں اور دیگر مقامات پر موجود اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا۔
اسلامی مزاحمت کی طرف سے شمال میں متعدد بستیوں کے لیے جاری کردہ انتباہ کے ایک حصے کے طور پر اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نےاس ہفتے کی سہ پہر کریات شمونہ بستی اور کتزرین بستی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ہفتے کی صبح اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے یارون بستی میں اسرائیلی دشمن فوج کے ایک اجتماع پر حملہ آور ڈرونز کے ساتھ فضائی حملہ کیا اور ان کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے اویمیم بستی میں ایک فوجی چوکی کے قریب اسرائیلی دشمن فوجی دستوں کے ایک اجتماع پر حملہ آور ڈرون سے حملہ کیا اور اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے اسپیشل نیول ٹاسک فورس "شیتیت 13” کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ڈرونز کے ایک سکواڈرن کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔ یہ مرکز مقبوضہ شہر حیفا کے جنوب میں واقع اتلیت بیس پر ہے۔