یکشنبه 17/نوامبر/2024

حماس کی اسلامی جہاد سےاس کے رہنماؤں کی شہادت پر تعزیت

اتوار 17-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اسلامی جہاد سے اس کے متعدد رہ نماؤں اور کارکنوں کی شام میں بزدلانہ صہیونی حملے میں شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں  کہا گیا ہے کہ ہم فلسطینی عوام، اپنی عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں  سے اسلامی جہاد تحریک کے دو رہ نما شہید عبدالعزیز سعید المناوی المعروف ابو السعید اور شہید رسمی یوسف ابو عیسیٰ المعروف ابو عصام جو گزشتہ جمعرات کو دمشق میں صہیونی بمباری میں تحریک کے کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ شہید ہوگئے تھے کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں حماس نے اسلامی جہاد تحریک کے بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مجرم دشمن کی بزدلانہ قتل و غارت گری کی پالیسی صیہونی غاصب کا مقابلہ کرنے کے راستے پر گامزن رہنے کے ہمارے عزم میں اضافہ کرے گی۔ یہ جرائم ہمارے بہادر عوام کے درمیان مزاحمت کی خواہش کو نہیں توڑیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے شام میں شہید ہونےوالے رہنماؤں اور کارکنوں کا خون رائے گا نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز قابض صہیونی فوج نے دمشق میں اسلامی جہاد کے دفاتر پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں جماعت کے متعدد رہ نما اور کارکن شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی