دمشق – مرکزاطلاعات فلسطین
فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اپنے دو رہنماؤں کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں عبدالعزیز سعید المناوی المعروف ابو سعید تحریک کے بین الاقوامی تعلقات کے عہدیدار یوسف ابو عیسیٰ شامل ہیں۔
اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا کہ "فلسطین میں اسلامی جہاد ہمارے عظیم لوگوں اور ہماری عرب اور اسلامی قوم کے بیٹوں کو عظیم مجاہد رہ نما شہید عبدالعزیز سعید المناوی کی شہادت کا اعلان کرتی ہے۔ اس طرح اسلامی جہاد ممتاز مجاہد رہنما شہید رسمی یوسف ابو عیسیٰ المعروف ابو عصام کی شہادت کا اعلان کررہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "وہ گذشتہ جمعرات کو شام کے دارالحکومت دمشق میں تنظیم کے سویلین دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹس کے خلاف غدار صہیونی جارحیت میں جماعت کے کارکنوں کے ایک گروپ کے ساتھ شہید ہوئے اور ان کی پاکیزہ لاشیں ہفتے کی فجر کے وقت نکالی گئیں۔ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی بھی جاری ہے”۔
اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا کہ "دشمن کی خیانت اور جرائم سے ہمارے استقامت اور عزم میں اضافہ ہو گا جب تک کہ دشمن کے مقاصد کو ناکام نہ بنایا جائے اور ہماری سرزمین سے قابض دشمن کو شکست نہ دی جائے ہمارا جہاد جاری رہے گا”۔