شنبه 16/نوامبر/2024

شمالی غزہ کی پٹی میں مجاھدین کے حملوں میں اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کی تباہی کےمناظر

ہفتہ 16-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

سوشل میڈیا پرغزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین کے حملوں میں قابض اسرائیلی فوج کے ’مرکاوا 4‘ ٹینکوں کی تباہی کے مناظر وائرل ہو رہے ہیں۔۔ ایک ویڈیو میں دنیا کے انتہائی طاقت ور ٹینک کے ٹکڑے بکھرے دیکھے جا سکتے ہیں جسے مجاھدین نے تباہی سے دوچار کیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک کئی حصوں میں بکھرا پڑا ہے۔ اس میں موجود توپ ، درمیانی مشین گنیں اس کی پشت پر موجود راڈار  اور ٹینک کے باقی حصے، نگرانی، ٹریکنگ اور گولے داغنے کے  آلات ہیں بکھرے پڑے ہیں۔

ٹینک کے ڈھانچے کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک انتہائی زور دار اور طاقت ور دھماکے کا نشانہ بنا۔ اس دھماکے نے ٹینک کے پرخچے اڑا دیے۔ ٹینک  لوہے کے تباہ شدہ ڈھیر کی شکل میں پڑا ہوا ہے۔ اس کا چین اور ٹینک کے باقی حصے تباہ ہوچکے ہیں۔

سماجی کارکنوں نے نشاندہی کی کہ ٹینک کو شمالی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ شمالی غزہ میں مجاھدین کی طرف سے کی گئی کارروائی صہیونی فوج کی فلسطینی مزاحمت کو کچلنے میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

غزہ میں تباہ شدہ اسرائیلی ٹینک

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل القسام کی جانب سے ایک فوجی کے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ مرکاوا ٹینک الیاسین 105 گولوں، اسٹروب چارجز اور زیادہ بارودی بیرل بموں کے حملوں کے نتیجے میں تباہ ہو گئے تھے، لیکن قابض اس تباہ کن نقصان پرخاموش ہے۔ گزشتہ جولائی میں قابض فوج نے پہلی بار اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے ٹینکوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

غزہ میں القسام کے حملےمیں تباہ شدہ اسرائیلی ٹینک

مختصر لنک:

کاپی