شنبه 16/نوامبر/2024

سروے رپورٹ: 69 فیصد اسرائیلی حماس کے ساتھ تبادلے کے حامی

ہفتہ 16-نومبر-2024

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین

اسرائیلی رائے عامہ کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ 69 فیصد اسرائیلی حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ 20 فیصد غزہ کی پٹی پر تباہی کی جنگ جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی چینل 12 کی طرف سے کرائے گئے سروے کے نتائج نشر کرتے ہوئے چینل نے بتایا کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے 46 فیصد حامی قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 36 فیصد غزہ پر جنگ جاری رکھنے کے آپشن کی حمایت کرتے ہیں۔

قابض ریاست اپنے قیدیوں کی واپسی میں ناکامی کے علاوہ غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کے جاری رہنے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے انسانی اور معاشی نقصانات اور اس کے ساتھ ساتھ بھرتی کے قانون سے متعلق کئی مسائل کے حوالے سے اندرونی تنازعات کا شکار ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن نے بار بار نیتن یاہو پر تبادلے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا کہا کہ وہ سیاسی فائدے حاصل کرنے کے لیے جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز عبرانی اخبار’معاریو‘ کی طرف سے کرائے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نیتن یاہو کے اتحاد کے لیے عوامی حمایت میں مسلسل کمی آرہی ہے، جب کہ حزب اختلاف کی مقبولیت  میں مسلسل دوسرے ہفتے بہتری آرہی ہے۔

پول کے مطابق الیکشن کی صورت میں نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کے لیے 23 نشستوں کی حمایت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ گذشتہ ہفتے کے سروے میں 24 نشستوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی