جمعه 15/نوامبر/2024

’دمشق میں اسلامی جہاد کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی بمباری  جھوٹ ہے‘

جمعہ 15-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے دمشق کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے دوران جماعت کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کے لیے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اسلامی جہاد کی طرف سےجاری ایک پریس بیان میں کہا کہ "ہم نے اپنے عظیم فلسطینی عوام اور اپنے عرب اور اسلامی قوم کے بیٹوں کے خون بہانے پر افسردہ ہیں۔ دمشق میں اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے‘۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ”وحشیانہ جارحیت ہماری قوم کے لوگوں کے خلاف قابض کے مسلسل جرائم کا تسلسل ہے۔ محاذ جنگ  پر خاص طور پر غزہ اور جنوبی لبنان میں مزاحمتی قوتوں کا مقابلہ کرنے میں اس کی فوجی ناکامی کی عکاسی کرتی ہے”۔

اسلامی جہاد نے اس بات کی تردید کی کہ "ہدف بنائے گئے مقامات  جماعت  سے وابستہ ہیڈکوارٹر اور فوجی مراکز ہیں۔ یہ دشمن کی فوج کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹ ہیں اور جعلی بہادری کی خالص من گھڑت ہیں کہانیاں ہیں”۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز دمشق پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد شہید ہوگئے تھے۔ شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی ریاست نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دمشق میں اسلامی جہاد کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی