جمعه 15/نوامبر/2024

آزاد دنیا غزہ میں نسل کشی رکوانے کے لئے عوامی تحریک تیز کرے: حماس

بدھ 13-نومبر-2024

غزہ ۔ مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت نے عرب اور اسلامی قوموں اور دنیا کے آزاد انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر جاری صہیونی جارحیت، شمالی غزہ کے ظالمانہ محاصرے، اور نہتے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی و بھوک کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے آئندہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر شہر، دارالحکومت، اور میدان میں نکلیں اور صہیونی ریاست اور اس کے حامی ممالک کے سفارت خانوں کا گھیراؤ کر کے اپنی آواز بلند کریں۔

ہم اس احتجاج کے ذریعے غزہ کے معصوم اور مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار، امریکی، برطانوی، اور جرمن حمایت میں جاری اس جارحیت کو بے نقاب، اور صہیونی جرائم کے خلاف عالمی برادری کو متحرک کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

آئیے! آوازِ حق کو بلند کریں۔ غزہ کی پٹی میں صبر و استقامت کے ساتھ ظلم کا سامنا کرنے والا ہمارا ثابت قدم عوام پوری امت اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے عملی شرکت اور ہر ممکن دباؤ کی امید رکھتا ہے تاکہ یہ جارحیت ختم ہو اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی بند کی جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی