سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ کی پٹی میں 48 گھنٹوں کے اندر 5 نئے قتل عام، 209 فلسطینی شہید اور زخمی

بدھ 13-نومبر-2024

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی  فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں، شہریوں اور بے گھر افراد کے خلاف 5 نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 209 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں قابض فوج کےہاتھوں قتل عام کے نتیجے میں 62 فلسطینی شہید اور 147 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں 5 قتل عام کیے جن میں 62 فلسطینی شہید اور 147 زخمی ہیں۔

اسرائیلی جارحیت میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 43,665 شہید اور 103,76 زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی