جمعه 15/نوامبر/2024

سموٹریچ کے بیانات بین الاقوامی قانون کی پامالی کے مترادف ہیں: جوزپ بوریل

منگل 12-نومبر-2024

برسلز – مرکز اطلاعات فلسطین

یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جس میں اس نے اعلان کیا تھا کہ 2025ء مقبوضہ مغربی کنارے کے "الحاق کا سال” ہوگا۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں ے منگل کو کہا کہ وہ ان بیانات کی "واضح طور پر  اور دو ٹوک الفاظ میں مذمت” کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے مؤقف "بین الاقوامی قانون کو کمزور کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور دو ریاستی حل کے حصول کے امکان کے لیے  خطرہ بنا پیدا کرتے ہیں”۔

"مذہبی صیہونیت” پارٹی کے سربراہ سموٹریچ نے کل پیر کو کہا تھا کہ انہوں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کو بڑھانے کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ اس نے وضاحت کی کہ وہ اس منصوبے کو 2025 میں نافذ کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے سموٹریچ کے حوالے سے کہا کہ”امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے کا وقت آ گیا ہے”ْ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ اس اقدام کی حمایت کریں گے، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر تنقید ہوئی تھی۔ .

مختصر لنک:

کاپی