شنبه 07/دسامبر/2024

ہمارے پاس ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ ہے اسرائیل کسی گاؤں پر قبضہ نہیں کر سکا: حزب اللہ

منگل 12-نومبر-2024

بیروت – مرکزاطلاعات فلسطین

حزب اللہ کے میڈیا تعلقات کے اہلکار محمد عفیف نے کہا ہے کہ مزاحمت کے پاس اب بھی ہتھیاروں اور میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے اورقابض اسرائیلی فوج اس جارحیت کے 50 دن گذر جانے کے باوجود اب تک کسی بھی لبنانی گاؤں پر قبضہ کرنے میں ناکام ہے۔

عفیف نے حزب اللہ کے یوم شہدا کے موقع پر اپنے خطاب میں اسرائیل کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ حزب اللہ کے میزائلوں کے ذخیرے میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تل ابیب کے مضافات، حیفا، گولان اور صہیونی وجود کی گہرائیوں پر مزاحمتی بمباری سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے پاس اسلحہ اور گولہ بارود کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگلے مورچوں پر حزب اللہ کے مجاہدین کے پاس تمام محاذوں پر طویل جنگ لڑنے کے لیے کافی ہتھیار اور سازوسامان موجود ہیں۔

سیاسی مذاکرات یا سیاسی تحریک کے بارے  میں محمد عفیف نے زور دیا کہ اس کے پیچھے اصل اور واحد وجہ میدان جنگ اور وہاں موجود مزاحمتی مجاھدین  کی ثابت قدمی ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سیاسی تحریک اور مذاکرات اگر ہوتے ہیں تو نتیجہ خیز ہوں گے۔

عفیف نے زور دے کر کہا کہ قابض فوج اپنی مسلسل کوششوں کے باوجود ابھی تک کسی بھی لبنانی گاؤں پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اور وہ شدید مزاحمت کا سامنا کرنے کی وجہ سے زمینی محاذ پر پیش قدمی کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج لبنان کی سرزمین کے اندر نئے کیمپ قائم کرنے میں ناکام رہی جیسا کہ اس نے پہلے کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی