فلسطین کے سرکاریمیڈیا آفس نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں صحافیوںکا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں مزید چارصحافی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والےصحافیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ نئے شہید ہونے والے صحافیوں میں صحافیہ الزہرا محمد ابو السخیل جو میڈیا نیوز نیٹورک میں بطور صحافی کام کرتی تھیں اوران کے بھائی صحافی احمد محمد ابو سخیل جو میڈیانیوز نیٹ ورک میں بطور صحافی کام کررہے تھے شہید ہوگئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ تیسرے شہید ہونے والے صحافی مصطفیٰ خضر بحر ہیں جو ارجنٹ فلسطین ایجنسی کےنامہ نگار اور صحافی کے طور پر کام کرتے تھے۔ انہیں غزہ شہر کے جنوب میں کویت گولچکر کے قریب بمباری کا نشانہ بنایا۔ صحافی عبد اللہ رحمن خضر بحر ارجنٹ فلسطین ایجنسیکے لیے فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کرتے تھے۔
سرکاری میڈیا آفسنے "قابض اسرائیلی” فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے اورقتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور اسے اس گھناؤنے جرم کے ارتکاب کا مکملذمہ دار ٹھہرایا۔
انہوں نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی کام سےوابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو جرائم سے روکیں۔