سه شنبه 03/دسامبر/2024

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، صور میں طبی عملے کے سات کارکن شہید

اتوار 10-نومبر-2024

قابض اسرائیلیفوج نے لبنان پر مسلسل 48ویں روز بھی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلفعلاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور توپ خانے سے گولہ باری۔ دوسری جانب لبنان کیاسلامی مزاحمت نےقابض فوج کے خلاف بھرپورطریقے سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

اتوار کے روز صبحسویرے قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے مشرقی لبنان کے مغربی البقاع کے قصبے سحمرپر حملہ کیا۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے ہفتے کی شام کہا کہ ملک کے جنوب اور مشرق میں اسرائیلی حملوں میں 28 شہری شہید اور 43 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نےاطلاع دی ہے کہ صور میں راس العین کے علاقے دیر قنون میں ایمبولینس عملے کے اسمبلیپوائنٹس پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں سات پیرامیڈیکس سمیت اٹھ افراد شہید اور 12 زخمیہوئے۔

 

ہفتے کی شام کوقابض فوج کے طیاروں نے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع "جرماش کراسنگ” پرحملہ کیا۔ قابض فوج نے لبنان کے جنوب میں واقع قصبے صریفا میں ایک عمارت پر بمباریکی جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔

ہفتے کی شام اسلامکہیلتھ اتھارٹی کی سول ڈیفنس ٹیم جنوبی لبنان کے ضلع صیدا کے قصبے عدلون میں”اسرائیلی” ڈرون کے حملے  وہ بال بال بچ گئی۔

ہفتے کی شام کوقابض فوج کے طیاروں نے فائر بیلٹ کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر صور کےقریب الحوش کے علاقے اور اس کے اطراف میں پے در پے فضائی حملے کیے۔

مختصر لنک:

کاپی