یمن کی انصار اللہ فورسز سے وابستہ میڈیا اداروں نےبتایا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمنیدارالحکومت صنعا، عمران گورنری اور دیگر علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی نےمقامی باشندوں کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 9 فضائی حملوں میں صنعا اس کے نواحیعلاقوں اور عمران گورنری کو نشانہ بنایا گیا۔
خبر رسان ایجنسی’اے ایف پی’ نے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) کے حوالے سے بتایا کہ امریکی جنگیطیاروں نے اتوار کی رات انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے جدید ہتھیاروں کے ذخیرے کیتنصیبات پر کئی فضائی حملے کیے ہیں۔
ایک امریکی دفاعیاہلکار نے بتایا کہ یہ ہتھیار بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں فوجی اور سویلین جہازوںپر حملوں کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔
جمعے کے روز حوثیمزاحمت کاروں نے اعلان کیا تھا کہ ایک امریکی ڈرون MQ-9 کو یمن میں میزائل سے مار گرایا گیا۔ یہ ڈرون جمعے کے روزدارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع الجوف گورنری میں دشمنانہ کارروائیاں کررہا تھا۔
دوسری جانببرطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے قریبجانے والے ایک تجارتی جہاز کو عدن کے جنوب مغرب میں 57 ناٹیکل میل کے فاصلے پراپنا راستہ تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ پیغام یمنی حکام کی طرف سے جاری کیا گیاتھا۔