جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 20 شہری شہید

اتوار 10-نومبر-2024

لبنان میں شہریوںکے خلاف قابض فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ بیروت کے شمال میں بنت جبیل ضلع کےالمت قصبے پر بمباری کےدوران بے گھر افراد کے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس کےنتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے کہا ہے کہ قابض فوج نے بے گھر افراد پر مشتمل مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں  تین بچوں سمیت 20 افراد  شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

 

قابض طیاروں نےجنوبی لبنان کے قصبوں پرفضائی حملے کئے۔ بعلبک اور صور میں پرتشدد بمباری کیکارروائیاں جاری ہیں۔

 

حزب اللہ نے تلہائی بستی پر بمباری کی جس سے  تین آبادکار زخمی ہوئے اور ایک میزائل سے براہ راست نشانہ بننے والی تنصیبات میں سے ایک کوبڑی تباہی ہوئی۔

 

حزب اللہ نےاعلان کیا کہ اس نے "ہاگوشرم” بستی میں قابض فوج کے ایک اجتماع کو میزائلحملے سے نشانہ بنایا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی