جمعه 15/نوامبر/2024

لاکھوں یمنی شہریوں کا غزہ اور لبنان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ

ہفتہ 9-نومبر-2024

یمن کے زندہ دلعوام فلسطینی قوم اور لبنانی عوام کے خلاف امریکی اور مغربی مدد سے جاری صہیونیجارحیت میں دونوں مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کا اظہار یمن کے دارلحکومتصنعا میں ہونے والے وسیع تر احتجاجی مظاہروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

جمعے کے روزدارالحکومت صنعا سمیت ملک کے متعدد شہروں میں غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتیکرتے ہوئے جلوس اور ریلیاں نکالیں گئیں۔ ان ریلیوں میں فلسطینی اور لبنانی عوام کیمنظم نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مقررین نے خطابات کیے۔

 

جمعہ کو نمازجمعہ کے اجتماعات کے بعد دارالحکومت صنعا، صعدہ، حجہ، الجوف، ذمار، المحویت، ریمہاور اب  اور البیضاء ، تعز، الذھل، لحج،الحدیدہ سمیت حوثی فورسز کے زیر کنٹرول متعدد دیگر گورنریوں "ہم کسی بھی امریکیصیہونی دہشت گردی کے خلاف تیار ہیں” کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں۔

 

حوثی فورسز کیکال پر کیے گئےاحتجاجی مظاہروں میں شریک افراد نے یمن، فلسطین اور لبنان کے جھنڈےاور حماس اور حزب اللہ کے رہ نماؤں کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ وہ  فلک شگاف آواز میں غزہ اور لبنان کی حمایت میںنعرے لگارہےتھے۔

 

جلوس کے ذریعہجاری کردہ ایک متفقہ بیان میں مظاہرین نے اس بات کی توثیق کی کہ "یمن چیلنجوںاور قربانیوں سے قطع نظر (امریکی اور اسرائیلی) جارحیت کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیتکا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

 

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادکو فوری طور پر ختم کرنے اور نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے اور غزہ میں تباہ کنانسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کے لیے عالمی عدالت انصاف کےاحکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی