شمالی غزہ کی پٹیکے جبالیہ کیمپ میں المبحوح خاندان کے لیے ایک گھر پر قابض اسرائیلی فوج کیوحشیانہ بمباری کےنتیجے میں نئے قتل عام میں کم از کم 27 شہری شہید ہو گئے۔
خوفناک تصاویر میںدو لڑکیوں کو ملبے کے نیچے دکھایا گیا ہے جب قابض افواج نے جبالیہ کیمپ میں ابو حسینسکولز کے قریب المبحوح خاندان کے ایک مکان پر بمباری کی۔
شمالی غزہ میں ایمبولینساور شہری دفاع کے عملے کی عدم موجودگی کے درمیان یہ قتل عام ہوا۔اس کے نتیجے میں تیسسے زائد افراد شہید درجنوں زخمی اور ملبے تلے لاپتہ ہو گئے۔
اسرائیل نے مسلسل398ویں دن غزہ کی پٹی پر اپنی نسل کشی کی جنگ جاری رکھی۔ اس دوران اس نے غزہ کی پٹیکو تباہ کر دیا۔ پورے پورے خاندانوں کو ختم کر دیا، لاکھوں افراد کو ہلاک اور زخمیکیا۔
جمعرات کی صبح سےاب تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 46 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 36شمالی غزہ کی پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔