قابض اسرائیلیفوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان میں21 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کیآفیشل ویب سائٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعدسے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5282 تک پہنچگئی ہے۔
منگل کو زخمیہونے والے فوجیوں کی تعداد 5261 تک پہنچ گئی تھی۔ یعنی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران21 فوجی زخمی ہوئے۔
اعداد و شماربتاتے ہیں کہ زخمیوں میں 2402 فوجی شامل ہیں جو غزہ میں زمینی لڑائی میں زخمیہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نےاپنی ویب سائٹ پر یہ واضح نہیں کیا کہ باقی 13 فوجی کہاں زخمی ہوئے ہیں، تاہم اسکے گزشتہ 24 گھنٹوں کے بیانات میں جنوبی لبنان میں فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعترافکیا ہے۔
فوج کے اعداد وشمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک 780 فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 368 غزہمیں گذشتہ 27 اکتوبر سے جاری زمینی لڑائی میں شامل ہیں۔