شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت، 100 سے زائد شہید، زخمی

بدھ 6-نومبر-2024

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کیپٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

 

وزارت صحت نےمنگل کو اپنی روزانہ کی  اپ ڈیٹس میں بتایاکہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں فلسطینی 17 شہید 86 زخمیہوگئے۔

 

 

وزارت صحت نے بتایاکہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے  شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43391 ہو گئیہے، اس کے علاوہ 102347 افراد مختلف زخمی ہیں۔

 

انہوں نے بتایاکہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی  موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہان تک نہیں پہنچ سکتا۔

 

وزارت نے شہداء اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مطالبہکیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹاوزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔

مختصر لنک:

کاپی