جمعه 15/نوامبر/2024

النقب جیل میں خارش وبا کی طرح پھیلنے لگی، انسانی حقوق کا انتباہ

منگل 5-نومبر-2024

فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والےاداروں نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ عقوبت خانے النقب جیل‘ میں صحتکی تباہی خطرناک حدوں کو پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہزاروں فلسطینیگنجائش سے زیادہ اس حراستی مرکز میں قید ہیں جہاں وسیع پیمانے پر خارش ایک وبا کیطرح پھیل رہی ہے۔

 

کلب برائے اموراسیران اور فلسطینی امور اسیران کمیشن سوموار کے روز جاری ایک مشترکہ پریس بیان میں قیدیوں کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ النقب جیل میں قیدی مشکل اور پیچیدہ صحت کی علامات میں مبتلا ہیںجبکہ قابض جیل انتظامیہ جان بوجھ کر بیماریوں کے پھیلاؤ کی بنیادی وجوہات کو قائمکرنے، جان بوجھ کر انہیں علاج سے محروم کرنے اور بیماریوں کو ان کی جسمانی اور نفسیاتی اذیت کے ایک حربے کےطور پر استعمال کررہے ہیں۔

 

کمیشن اور کلب نےکہا کہ ان کے وکلاء نے حال ہی میں گذشتہسال 27 سے 30 اکتوبر تک النقب جیل میں 35 قیدیوں سے ملاقات کی۔ ان کی شہادتیں اناذیت ناک حالات کی عکاسی کرتی ہیں جن کاانہیں سامنا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض جیل انتظامیہ نے حال ہی میں بہت سے بیمار قیدیوں کو النقب جیل میںمنتقل کیا، جو کہ تشدد، جنسی جسمانی حملوں اور بیماریوں، خاص طور پر خارش کے پھیلاؤکا شکار ہے۔ قیدیوں کو ایسی خوفناک صورت حال میں رکھنا انہیں سوچے سمجھے منصوبے کےتحت قتل کرنا ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ النقب جیل میں جن 35 قیدیوں سے انہوں نے ملاقات کی ان میں سے 25 کو خارش کی بیماریتھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سیکڑوں متاثرہ قیدیوں کا ایک ایک معمولینمونہ ہے، جنہیں منظم طبی جرائم اور تشدد کی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

بیان کے مطابقتمام زیر حراست افراد کی شہادتوں میں ان کے مرض میں مبتلا ہونے کے بارے میں انتہائیسخت تفصیلات شامل ہیں۔ انہیں کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کی جا رہی اور بیماریکے اسباب کا پتا چلانے اور اس کی روک تھام کا کوئی انتظام نہیں۔

 

انسانی حقوق کیدو تنظیموں نے ان وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ صفائی کے سامان کی کمی، قیدیوںکا باقاعدگی سے نہانے سے قاصر ہونا، صاف کپڑوں کی کمی، واشنگ مشینوں کی کمی ،قیدیوں کا اپنے ہاتھوں پر کپڑے دھونا، جیل کے کمروں کی صفائی کا فقدان اوربیمارقیدیوں کو تندرست قیدیوں میں شامل کرنا ایسے بنیادی اسباب ہیں جو ان بیماریوںکے پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی