مشرقی لبنان میں قابضاسرائیلی فوج کے نتیجے میں چار لبنانیشہری شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان سے راکٹ داغے جانے کےبعد 120000 اسرائیلی پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ مشرقی لبنان کی البقاع گورنری میں مغربی علاقے مشغرہ قصبے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلیحملے کے نتیجے میں چار افراد شہید اور تیندیگر زخمی ہوئے۔
صبح سویرے قابض اسرائیلیفوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں صدیقین اور زوعتر الشرقیہ پر بمباری کی۔ ۔قابض فوج نےالقلیلہ اور عین بعل قصبوں اور ملک کے جنوب میں یاطر، رشکانانیہ اور جبشیت قصبوںکے گردونواح پر بھی بمباری کی۔
دریں اثنا قابضفوج کا کہنا ہے کہ اس نے پیر کی صبح سے بالائی اور مغربی الجلیل کی طرف 60 کے قریبمیزائل داغنے کی نگرانی کی ہے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیونے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ لبنان سے بالائی الجلیل کی طرف کم از کم 25 میزائلوں کی نگرانی کی گئیہے۔ دریں اثنا اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے آخری کھیپ میں 20سے 30 کے درمیان میزائلوں کا پتہ چلا ہے۔
خیال ر ہے کہ 23ستمبرکو قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی حزب اللہ کی حمایت کے پسمنظر میں لبنان کے خلاف اپنی جارحیت کا دائرہ وسیع کردیا۔
لبنان میں اسرائیلکی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے نتیجے میں 2897 شہری شہید اور 13150 زخمی ہوچکے ہیں۔تقریباً 1.4 ملین افراد بے گھر ہوئے ہیں۔