سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید

منگل 5-نومبر-2024

قابض صہیونی فوجکی جانب سے غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے دہشت گردی کا سلسلہ 396 روزمیں جاریہے۔ اس دہشت گردی کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

 

خان یونس کے مشرقمیں عبسان الکبیرہ میں منگل کو اسرائیلی ڈرون کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی بمباریکے نتیجے میں ایک نامعلوم شہید ہوگیا جس کی لاش آج صبح رفح پراجیکٹ سے غزہ کے یورپیہسپتال پہنچائی گئی۔

 

ادھر غزہ کی پٹیمیں الشرفہ خاندان کےایک مکان پر اسرائیلی بمباری میں چار شہری شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔

 

قابض فوج نے شمالیغزہ کی پٹی میں جبالیہ مہاجر کیمپ کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سےاڑا دیا۔

 

قابض فوج کیبمباری کے نتیجے میں آج صبح سویرے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاہیہ میں ایکمکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں بے گھر افراد کی رہائش تھی۔ قابض فوج کی جانب سے دیرالبلح میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شہری شہید ہوگئے۔شہداء میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

وسطی غزہ کی پٹیکے علاقے زویدہ میں بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

 

خان یونس کے مشرقمیں معن کے علاقے میں بے گھر افراد کی ایک ٹینٹ ہاؤسنگ کو نشانہ بنانے کے نتیجے میںایک شہری اور اس کی دو بیٹیاں زخمی ہو گئیں۔

 

الزیتون کے محلےمیں الزیتون شہداء کلینک کے آس پاس کے علاقے میں قابض گاڑیوں کی طرف سے بھاری گولہباری کے ساتھ توپ خانے کی گولہ باری دیکھنے میں آئی۔

 

سات اکتوبر 2023ءسے غزہ کی پٹی پر زمینی، فضائی اور سمندری اطراف سے جاری اسرائیلی جارحیت اب تک 43ہزار 374 فلسطینی شہید اور 102261 زخمیہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی