جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں 13 ماہ میں 11923 طلباء شہید،497 سکول، یونیورسٹیاں تباہ

منگل 5-نومبر-2024

فلسطین کی وزارتتعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر سات اکتوبر2023ء کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 11923 طلباء اور طالبات شہید اور19199 زخمی ہو چکے ہیں۔

 

محکمہ تعلیم نے منگلکے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک شہیدہونے والے طلباء کی تعداد 11808 سے تجاوز کر گئی ہے اور 18596 زخمی ہوئے ہیںجبکہ مغربی کنارے میں 115 طلباء شہید اور 603 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے کے علاوہ450 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیاہےکہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں 561 اساتذہ اور سکولوں کے پرنسپلز شہید اور3729 زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں 148 سے زیادہ اساتذہ کو گرفتار کیا گیا۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ کی پٹی میں 341 سرکاری سکولوں اور یونیورسٹیوں اور ان سے منسلک عمارتوںجن میں 65 کا تعلق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین ’انروا‘ ہےپر بمباری کی گئی۔ ان کی توڑ پھوڑ کی گئی، جس کے نتیجے میں 138 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ر 77 مکمل طورپر تباہ ہوگئے۔

 

وزارت تعلیم نےتصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کے آغاز سے اب تک 788000 طلباء اپنے سکولوںاور یونیورسٹیوں میں داخلے سے محروم ہیں، جب کہ زیادہ تر طلباء نفسیاتی صدمے کاشکار ہیں۔ انہیں صحت کی مشکل حالات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی