فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرلفلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تکپہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انروا ایجنسی پر پابندی لگانے یا اس کا متبادلتلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
لازارینی نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ "کسی قابل عمل متبادل کی عدمموجودگی میں ’انروا‘ کو ختم کرنے سے فلسطینی بچے سیکھنے سے محروم ہو جائیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ”ایجنسیپر پابندی لگانے یا اس کے متبادل تلاش کرنے پر توجہ دینے کے بجائے غزہ میں جنگ کےخاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے”۔
لازارینی نے حیرتکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جب ماہرین یا سیاست دان ’انروا‘ پر پابندی لگانے یااسے تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں تو بچوں اور ان کی تعلیم کا ذکر کسی بھی بحث میں کیوںنہیں کیا جاتا؟”
اقوام متحدہ کےاہلکار نے متنبہ کیا کہ "تعلیم کے بغیر، بچے مایوسی، غربت اور انتہا پسندی کیطرف بڑھتے ہیں۔ مسلح گروہوں میں شمولیت سمیت استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس طرح یہخطہ بدستور غیر مستحکم اور بدامنی کا شکار رہتا ہے”۔
خیال رہےکہ حال ہی میں قابض اسرائیلی کنیسٹ نے ایکمسودہ قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت انروا کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کامکرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔