جمعه 15/نوامبر/2024

کمال عدوان ہسپتال کے ڈارمیٹری فلور پر بم باری میں چھ بچے شدید زخمی

پیر 4-نومبر-2024

غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے میں قائم کمال عدوال ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہاتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کی رہائشی منزل کو نشانہ بناتے  ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچےشدید زخمی ہو گئے۔

 

ابو صفیہ نےایکپریس بیان میں وضاحت کی کہ بمباری سے بچوں کی نرسری، ہسپتال کے صحن اور پانی کے ٹینکبھی متاثر ہوئے، جس نے صورتحال کو مزید خطرناک اور مشکل بنا دیا۔

 

 

"ابو صفیہ”نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی بمباری عالمی ادارہ صحت کے وفد کے انخلاء اور بعض زخمیوںکے انخلاء کے بعد ہوئی۔

 

ابو صفیہ نےہسپتال کے اندر پھنسے ہوئے بیماروں اور زخمیوں کو بچانے کے لیے ایک ہنگامی اپیلبھی کی۔

 

 

فلسطینی وزارت صحت نے طبی اور جراحی کے وفود فوری طورپر شمالی غزہ بھیجنے کی اپیل کی۔ اس نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں، خاص طور پر کمالعدوان اسپتال میں زخمیوں اور بیماروں کی زندگیاں بچانے میں عالمی برادری سے مدد کیدرخواست کی۔

مختصر لنک:

کاپی