جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے ’انروا‘ کے ساتھ معاہدے کی منسوخی سے’یو این‘ کو آگاہ کردیا

پیر 4-نومبر-2024

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو فلسطینی پناہگزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے اسرائیل اورمقبوضہ علاقوں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی شامل ہیں کی کارروائیوں کوکنٹرول کرنے والے معاہدے کی منسوخی سے متعلق اقوام متحدہ کو آگاہ کردیا ہے۔

 

سرکاری عبرانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے پیر کی صبح اطلاع دیکہ "اسرائیلی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر1967ء میں طے پانے والے معاہدے کی منسوخی کے بارے میں مطلع کیا جو اسرائیل، مغربیکنارے اور غزہ میں ’انروا‘ کی کارروائیوں کو منظم کرتا ہے "۔

 

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکسایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے اتوار کے روز کہا کہ’انروا‘ پر پابندی کے بجائے غزہ کی پٹی میں تنازعات کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تکپہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

 

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر شائع ہونےوالے ایک بیان میں مزید کہا کہ "کسی قابل عمل متبادل کی عدم موجودگی میں ’انروا‘کو ختم کرنے سے فلسطینی بچے علم حاصل کرنے کے بنیادی حق سے محروم ہو جائیں گے”۔

مختصر لنک:

کاپی