گذشتہ ماہ کے وسط سے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع علاقوں میںفلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جاری قتل عام میں اضافے کےبعدامریکہ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔
واشنگٹن میں ہزاروں کارکنوں نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کےخاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالا۔
جلوس کے شرکاء نے منگل کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاباتکے نتائج سےپر توجہ دینے کے بجائے غزہ میں قتل عام کی مذمت کی۔ انہوں نے غزہ میںجاری نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے امریکی حکومت سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کامطالبہ کیا۔
استناظر میں یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کے صدر دفتر کےسامنے دھرنا دیا۔ انہوں مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیاروںکی برآمد روکنے کا مطالبہ کیا