سه شنبه 03/دسامبر/2024

غزہ: القسام مجاھدین کا گھات لگا کرحملہ، 12 اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی

ہفتہ 2-نومبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیہ میںگھسے قابض اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹرک ایک مکان کو نشانہ بنا کر ایک پیچیدہ آپریشنکے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک درجن اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمیہوئے ہیں۔

 

 

القسام بریگیڈز اپنےٹیلی گرام چینل پر کہا کہ ایک پیچیدہ آپریشن میں القسام مجاہدین ایک اسرائیلی فوجیبردارٹرک کو "ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔انہوںنے ایک گھر کو بھی نشانہ بنایا جس کے اندر 12 فوجی چھپے ہوئے تھے۔ مکان کوTBG” ‘‘ گولے سے نشانہ بنایا۔ یہ مکان جبالیہ میں القصاص کے علاقے میں ہے۔

اس نے نشاندہی کیکہ جب تین فوجی ایک مرکاوہ ٹینک کی طرف بھاگ رہے تھے انہیں ایک طاقتور دھماکہ خیز آلے سے نشانہ بنایا گیا۔

 

جمعہ کو القسامبریگیڈز نے اپنے مجاھدین کے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں ایکاسرائیلی فوجی کیریئر کو نشانہ بنانے کے مناظر نشر کیے تھے۔

 

القسام نے کہا کہٹروپ کیریئر گاڑی کو نشانہ بنانے کی کارروائی 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

 

فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ ایک حملہ آور سرنگ سے ایک قسام مجاھد نکل رہا ہے۔ اس نے یاسین 105 اینٹیٹینک میزائل سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

 

ویڈیو کے مطابقمجاھدین کے سرنگ میں واپس آنے سے پہلے فوجی کیریئر کو نشانہ بنانے اور اسے براہتباہ کرنے کے نعرے بلند کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی